دنیا
27 جولائی ، 2012

کیوبا میں انقلاب کی 59 ویں سالگرہ منائی گئی

ہوانا…کیوبا میں انقلاب کی 59 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ملک کے مشرقی صوبہ گوانتانامو کے ”آئی لینڈ آف یوتھ“ میں تقریبات کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر انقلاب اور مزاحمت کی علامت چی گویرا اور دیگر انقلابیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایک طالبہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم بڑے ہوکر ”چی“ بنیں گے اور امریکہ کے سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جبکہ گوانتانامو جزیرے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے نائب صدر جوزے ریمن نے کہا کہ ہم گوانتانامو پر امریکی قبضہ چھڑانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :