Time 02 جولائی ، 2018
پاکستان

نیب ٹیم نے شہبازشریف کی 5 جولائی کو طلبی کا نوٹس ان رہائشگاہ پر وصول کرادیا

نیب ٹیم نے نوٹس شہبازشریف کی رہائشگاہ پر وصول کرایا، ذرائع_ فوٹو/ فائل

لاہور: نیب ٹیم نے شہبازشریف کی 5 جولائی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائشگاہ پر وصول کرادیا جب کہ فواد حسن فواد کو بھی کل طلب کرلیا گیا۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں 5 جولائی کو طلب کیا ہے جب کہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل میں 5 جولائی کو طلب کررکھا ہے جس کےلیے نیب ٹیم نے نوٹس وصول کرادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں باہر ہی نوٹس وصول کرایا گیا۔

فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کل طلب

دوسری جانب نے نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری اور موجودہ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی فواد حسن فواد کو کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد اسی کیس میں تین مرتبہ پیش ہوچکے ہیں، کل نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

مزید خبریں :