02 جولائی ، 2018
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔
سزا پانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار پر بھی حملہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد 8 جوانوں اور 26 شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ انہوں نے 133 افراد کو زخمی بھی کیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ان کے مقدمات خصوصی فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔
اس کے علاوہ شہری احسان اللہ کو بے قصور ہونے پر بری کردیا گیا۔