دنیا
27 جولائی ، 2012

عراق:القاعدہ ارکان کے ساتھ جھڑپ میں 12 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بغداد… عراق کے صوبے دیا لہ میں القاعدہ کے مشتبہ ارکان کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 12اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے صوبے دیالہ میں بعقوبہ سے پانچ کلو میٹر شمال میں واقع حلب کے مقام پر القاعدہ کے مسلح اراکین نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔ جھڑپ کے نتیجہ میں سیکیورٹی فورسز کے 12اہلکار ہلاک ہوگئے ۔شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے دوران ایک اہلکار ہلاک ہوگیا واضح رہے کہ عراق میں القاعدہ کے لینڈ ابوبکر البغدادی نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ القاعدہ امریکی فوج کی جانب سے خالی کرائے گئے علاقوں کو واپس لینے کے لئے کارروائیاں تیز کررہی ہے۔

مزید خبریں :