دنیا
27 جولائی ، 2012

شام:فورسز اورباغیوں کی فیصلہ کن کارروائی کی تیاریاں مکمل

شام:فورسز اورباغیوں کی فیصلہ کن کارروائی کی تیاریاں مکمل

دمشق … شام میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں نے فیصلہ کن معرکہ کی تیاری مکمل کرلی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شورش زدہ علاقے حلب میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں نے فیصلہ کن معرکہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اسپیشل سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور مزید فوجی دستے حلب پہنچ رہے ہیں جبکہ باغیوں کے بھی مزید 2ہزار ساتھی حلب پہنچ چکے ہیں اور 2 ہزار سے زائد باغی پہلے ہی شہر میں موجود ہیں ۔ باغیوں نے بھی حلب شہر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 ٹینک اور بڑی تعداد میں گاڑیاں حلب پہنچ چکی ہیں اور حملہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے دوسری جانب امریکہ نے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت ملک میں قتل عام کی نئی لہر کی تیاری کررہی ہے۔

مزید خبریں :