دنیا
27 جولائی ، 2012

امریکا میں غربت گزشتہ 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن… امریکہ میں غربت گزشتہ 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی غیر سرکاری تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی بحران کے سبب امریکہ میں غربت گزشتہ 40سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2005ء سے 2010ء کے دوران مزید 24 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے ہیں اور امریکہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ بچے غربت سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں معاشی بحران کے باعث غربت اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور خدشہ ہے کہ امریکہ کی کمزور پڑتی معیشت کے آنے والی نسل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تنظیم کے مطابق امریکہ کی سبھی ریاستوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے تاہم اس کی نسبت غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :