پاکستان
27 جولائی ، 2012

ملک میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، وزارت پانی و بجلی

ملک میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی نے کا بینہ کی توانائی کمیٹی کو بتا یا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نہیں کی جار ہی، توانائی کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی پیدوار بڑھانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ ا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر پانی و بجلی احمد مختار،مشیر پیٹرولیم داکٹر عاصم حسین اور وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے شرکت کی ۔اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی ۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بجلی کی طلب، پیداوار اورلوڈ شیدنگ پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ کمیٹی کو پاور پلانٹس کو فیول سپلائی، وصولیوں کی صورتحال اور پاور سیکٹر کی مالی حالت پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں بجلی کی موجودہ پیداوار میں بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا اور اگلے ہفتے کے بجلی کے پیداواری پلان کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید خبریں :