پاکستان
Time 07 جولائی ، 2018

ایون فیلڈ ریفرنس میں جو ہوا نواز شریف کو اس سے بچانا چاہتا تھا، نثار

نواز شریف نے 34 سال کی خدمت کے بعد بے وفائی کی اور کہا کہ درخواست دیں ٹکٹ مل جائے گا، سابق وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جو ہوا میں نواز شریف کو اس سے بچانا چاہتا تھا۔

واہ کینٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ نواز شریف نے 34 سال کی خدمت کے بعد بے وفائی کی اور کہا کہ درخواست دیں ٹکٹ مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی لیڈر نے بھی میرے جتنے کام اپنے حلقے میں نہیں کروائے، میرے مخالف کام نہیں کرتے اور ووٹ لے جاتے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں 34 سال نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا لیکن نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی کی،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، میں خدا کی مخلوق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرے حلقے کا مقابلہ زرداری، عمران اور نواز شریف کےحلقوں سے کریں، میرے حلقے کا مقابلہ ملک کے کسی بھی حلقے سے کرلیں، عوام کے زور پر 4 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں‘۔

مزید خبریں :