Can't connect right now! retry

سائنس و ٹیکنالوجی
09 جولائی ، 2018

جھوٹی خبروں کے سدِ باب کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق 'Suspicious Link Detection' نامی فیچر صارفین کو گروپ میں فارورڈ کی گئی کسی بھی جعلی خبر سے خبردار کرے گا—. فائل فوٹو

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے افواہوں اور جھوٹی خبروں کے سدِ باب کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق 'Suspicious Link Detection' نامی یہ فیچر صارفین کو گروپ میں فارورڈ کی گئی کسی بھی جعلی خبر سے خبردار کرے گا۔

فوٹو/ بشکریہ  واٹس ایپ بیٹا انفو ڈاٹ کام—۔

رپورٹ کے مطابق جب بھی کسی صارف کو واٹس ایپ پر کسی ویب سائٹ کا لنک بھیجا جائے گا تو ایپلی کیشن خود کار طور پر اس لنک کے بیک گراؤنڈ کو چیک کرے گی اور کچھ مشتبہ محسوس ہونے پر صارف کو الرٹ کرے گی۔

جس کے بعد ایسے میسج پر ایک سرخ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا جو اس کے مشتبہ ہونے کا اشارہ ہوگا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر مستقبل قریب میں بہت جلد دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM