کھیل
27 جولائی ، 2012

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بغیر اجازت ٹورنامنٹس پر پابندی عائد کردی

کراچی …پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح ملک بھر میں بغیر اجازت ہونیوالے فٹبال ٹورنامنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق تمام لوکل کلب ، انٹر ڈسٹرکٹ اور آل پاکستان لیول کے فٹبال ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے پیشگی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اجازت ٹورنامنٹ کے آغاز سے دو ماہ قبل لینا ہوگی۔ پی ایف ایف کے ترجمان کے مطابق، بغیر اجازت ہونیوالے ٹورنامنٹس میں شرکت کرنیوالے کلبز اور پلیئرز پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے

مزید خبریں :