Time 13 جولائی ، 2018
پاکستان

پاکستان کی اریجہ صدیقی کینیڈا میں پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن ایونٹ کیلئے مدعو

اریجہ صدیقی کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شعبہ برائے سوشل ڈیولپمنٹ اور پالیسیز کی طالبہ ہیں—.فوٹو /بشکریہ انیبہ ضمیر شاہ

پاکستانی طالبہ اریجہ صدیقی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

اریجہ صدیقی کراچی کی نجی یونیورسٹی میں شعبہ برائے سوشل ڈیولپمنٹ اور پالیسیز کی طالبہ ہیں، جنہیں مضمون نویسی میں دلچسپی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک آن لائن مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے مغربی تہذیب وثقافت کے عنوان پر ایک مضمون لکھا تھا۔

اریجہ صدیقی کو مضمون نویسی میں دلچسپی ہے—۔ فوٹو/ انیبہ ضمیر شاہ 

اریجہ صدیقی کو ان کے مضمون کی بنیاد پر فائنلسٹ قرار دیا گیا اور اب انہیں ٹورنٹو میں ہونے والے پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن کے سیشن میں مدعو کیا گیا ہے، جو رواں برس 20 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

اس تقریب میں 126 ممالک کے طلباء شرکت کریں گے جن میں اریجہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔

 تقریب میں طلباء کے درمیان سرٹیفکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ آف ورلڈ ریلیجن ایونٹ کا مقصد دنیا بھر کے مذاہب کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

کینیڈا میں اس پارلیمنٹ کے سیشن کا پہلی مرتبہ انعقاد کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں :