پاکستان
28 جولائی ، 2012

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی جاری، چند روز بارش کا کوئی امکان نہیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی جاری، چند روز بارش کا کوئی امکان نہیں

اسلام آباد … ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس کے ساتھ گرمی کی شدت جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ملک کے اکثر حصوں میں موسم بتدریج گرم اور خشک ہے۔ نورپورتھل 44 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا جبکہ دالبندین، سبی، سکھر اور تربت میں درجہ حرارت 43 ڈگری رہا۔ جھنگ ،اوکاڑہ ، روہڑی میں 42 اور گلگت میں 40 ڈگری رہا۔ لاہو ر 39،مظفر آباد 38، اسلام آباد 37 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :