پاکستان
28 جولائی ، 2012

گوجرانوالہ: 2 منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 8 مزدور زخمی

گوجرانوالہ: 2 منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 8 مزدور زخمی

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں زیر تعمیر پاور لومز فیکٹری کی 2منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی چمڑا منڈی میں پاور لومز فیکٹری کی دوسری منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا کہ اچانک اس کی چھت گرگئی اور دباوٴ پڑتے ہی پہلی منزل کی چھت بھی گرگئی، جس کے ملبے تلے 8 مزدور دب گئے جنہیں ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہل کاروں نے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ بجلی بند ہونے کے باعث کئی مزدور پہلے ہی بلڈنگ کے باہر موجود تھے ورنہ زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

مزید خبریں :