28 جولائی ، 2012
اسلام آباد … نیب نے ملک ریاض کو ارسلان افتخار کیس میں مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے 30 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ ملک ریاض نے ارسلان افتخار کے حوالے سے مزید ثبوت اور معلومات فراہم کرنے کے لیے وقت مانگا تھاجس پرنوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے داماد سلمان احمد کا بیان بھی جلد قلم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔