پاکستان
28 جولائی ، 2012

ملک میں جو جتنا کرپٹ ہے وہ اتنے زیادہ ووٹ لیتا ہے، سید منور حسن

ملک میں جو جتنا کرپٹ ہے وہ اتنے زیادہ ووٹ لیتا ہے، سید منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی سیدمنور حسن نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے عدلیہ کو اپاہج کرنا چاہتی ہے، لیکن ان کی جماعت عدلیہ کی پشت بانی کرے گی، اس ملک میں جو جتنا کرپٹ ہے وہ اتنے زیادہ ووٹ لیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے مغلپورہ لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب تک آزاد عدلیہ کے 40 فیصلوں کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی حکمرانوں کی ملی بھگت سے بحال ہوئی، افسوس کی بات ہے کہ سور کا گوشت، شراب اور مجاہدین کو قتل کرنے کیلئے اسلحہ ہم پہنچا رہے ہیں۔ بلوچستان کے متعلق بات کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل اگر بلوچستان پر خرچ ہوں تووہ سب سے خوشحال صوبہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں جو جتنا کرپٹ ہے وہ اتنے زیادہ ووٹ لیتا ہے، 5 سال جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بددعائیں دینے والے ملتان کے ضمنی الیکشن کا رزلٹ دیکھ لیں۔

مزید خبریں :