پاکستان
28 جولائی ، 2012

ندیم افضل چن کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجاً مستعفی ہونے کی دھمکی

ندیم افضل چن کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجاً مستعفی ہونے کی دھمکی

اسلام آباد … پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہونے کی دھمکی دی دے۔ ندیم افضل کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں 20 گھنٹے جبکہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف، تسنیم قریشی اور رانا فاروق کے حلقے میں صرف 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ان کے حلقے میں صبح سے بجلی بند ہے اور وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کا ٹیلے فون بند پڑا ہے، ان کے حلقے میں روزانہ 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ اگر 4 دن میں غیرمنصفانہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو وہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں گے۔

مزید خبریں :