28 جولائی ، 2012
لاہور … لاہورکی مقامی عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ڈی جی لائیو اسٹاک سمیت 13 ملزموں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ میاں منظور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا کہ ملزموں کے خلاف 47کروڑ 80لاکھ روپے کرپشن کاالزام ہے، ملزمان میں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک، ایک ملازم اور 11 ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔