پاکستان
28 جولائی ، 2012

حیدر آباد: ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف لیبرپارٹی کا احتجاج

حیدر آباد … لیبر پارٹی پاکستان کی جانب سے ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف حیدر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ نہ صرف عوام دشمن بلکہ سندھ دشمن منصوبہ ہے جس سے سندھی اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔ رہنماوٴں نے مزید کہا کہ ترقی کے نام پر یہ منصوبہ سندھ کے خلاف سازش ہے جس کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔

مزید خبریں :