پاکستان
28 جولائی ، 2012

نگران سیٹ اپ کیلئے دوسری جماعتوں سے بات کرینگے، جہانگیر بدر

نگران سیٹ اپ کیلئے دوسری جماعتوں سے بات کرینگے، جہانگیر بدر

لاہور … پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیربدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کی نہیں وفاق کی پارٹی ہے، تمام ملکی معاملات پر دوسری جماعتوں سے مشاورت کرتی ہے، نگران سیٹ اپ کیلئے بھی دوسری جماعتوں سے بات چیت ضرور ہوگی۔ لاہورمیں تاجروں کے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئینی ترامیم پہلے بھی اتفاق رائے سے پاس کرائی تھیں اب نگران سیٹ اپ کیلئے بھی دوسری جماعتوں سے بات چیت ضرور ہوگی۔ جہانگیر بدر کا کہناتھاکہ سینیٹ کا اجلاس صرف رحمان ملک کی حلف برداری کیلئے نہیں بلایا گیا، اس میں بلوچستان ایشو کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی سہ ماہی رپورٹ پر بحث ہوگی۔

مزید خبریں :