پاکستان
28 جولائی ، 2012

سرگودھا میں مسافر کوچز آپس میں ٹکراگئیں ،3 افراد جاں بحق

سرگودھا…سرگودھا میں دو مسافر کوچ آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سرگودھا روڈپر چک 84 شمالی کے قریب دو مسافر گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 15 افراد ز خمی ہوگئے ، زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :