پاکستان
28 جولائی ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے واقعات جا ری،4افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،سرجانی ٹاون میں بھی نامعلوم افراد فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا۔بلدیہ ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا ،اورنگی ٹاون میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔

مزید خبریں :