04 فروری ، 2012
ممبئی . . . . . بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ابھیشک بچن5فروری کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گے۔ 5فروری1976کوبھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے ابھیشک نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2000میں فلمساز و ہدایتکارJ P Duttaکی فلم رفیوجی سے کیا جس میں ان کے مدِ مقابل کرینہ کپور کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔اسکے بعد ابھیشک نے ڈھائی اکشر پریم کے،اوم جے جگدیش،کچھ ناکہو،Yuva،دھوم،بنٹی اور ببلی،سرکار ،کبھی الوداع نہ کہنا،امراؤ جان،سرکار راج،دوستانہ،Delhi 6،پااورRaavanسمیت لاتعداد فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹنے والے ابھیشک بچن نے بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرشمہ کپور سے منگنی کی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹوٹ گئی جسکے بعد انہوں نے سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو اپنا جیون ساتھی چُن لیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک کا فلمی کیرئیر آجکل ناکامیوں سے دوچار ہے اور انکی ریلیز ہونے والی کئی فلمیں یکے بعد دیگرے باکس آفس پر ناکام ہورہی ہیں۔