پاکستان
29 جولائی ، 2012

کراچی: موبائل چھیننے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کے بیٹے نکلے

کراچی: موبائل چھیننے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کے بیٹے نکلے

کراچی … کراچی کے علاقے فیروز آباد میں موبائل فون چھیننے والے 2 ملزمان پولیس اہلکاروں کے بیٹے نکلے۔ کراچی طارق روڈ پر فیروزآباد تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین رہے تھے، اس دوران شہریوں نے ملزمان کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزمان سے ان کا سلحہ بھی چھین لیا۔ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں :