29 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صبح سویرے مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کی حددد میں غازی چوک میں پولیس ناکے پر پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو روکا تو وہ پولیس پر فائرنگ کرکے ڈیفنس فیز فائیو جی بلاک کی طرف بھاگ نکلے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے دو ڈاکووٴں کی عمریں پچیس سال کے قریب ہیں دونوں باریش ہیں دونوں نے شلوار قمیص پہن رکھی ہے۔ان سے دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔