Time 20 اگست ، 2018
انٹرٹینمنٹ

بڑی عید پر کونسی فلم آگے رہے گی؟

عید الاضحٰی کے موقع پر ایک ساتھ تین بڑی فلمیں ریلیز کی جائیں گی جس میں ’لوڈ ویڈنگ‘، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ شامل ہیں — فوٹو: تشہیری پوسٹرز

کراچی: بڑی عید پر تین بڑی فلموں کا مقابلہ ہوگا جس میں ’لوڈ ویڈنگ‘، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ شامل ہیں۔

تینوں میں سے کون سی فلم کمائی میں اول آئے گی، اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت کرے گا لیکن فی الحال اوپننگ کے حساب سے اس عید ویک اینڈ پر 5 دن ہوں گے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس اوپننگ میں ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ سب سے آگے ہوگی اور اس کا بزنس 11 سے 12 کروڑ کے قریب ہوسکتا ہے۔

دوسرے نمبر پر ’پرواز ہے جنون‘  رہے گی اور اس فلم کا بزنس لگ بھگ 8 سے 9 کروڑ کے قریب رہنے کی توقعات ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ’لوڈ ویڈنگ‘ کا بزنس رہے گا اور اس کا بزنس 8 کروڑ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

یہ اندازہ صرف عیدویک اینڈ تک کیلئے ہے لہذا اس کے بعد کا بزنس فلموں کے میرٹ پر طے ہوگا جو فلم اچھی ہوگی وہی زیادہ دنوں تک سنیما گھروں میں ٹکی رہے گی۔

سب سے زیادہ اوپننگ کے باوجود فلم ٹریڈ میں سب سے زیادہ خطرہ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کو ہی ہے اور ’لوڈ ویڈنگ‘ ان تمام فلموں میں اپنے بجٹ کی وجہ سے سب سے زیادہ محفوظ ہے۔ 


’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے گانوں کو بھی شہرت حاصل نہ ہوسکی جب کہ دوسری طرف ’لوڈ ویڈنگ‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ کے گانے لوگوں کو زیادہ پسند آئے ہیں۔

مزید خبریں :