Time 03 ستمبر ، 2018
پاکستان

اے ایس ایف خاتون اہلکار کو رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سزا

خاتون نے اے ایس ایف حکام کو آئندہ ایسی نہ حرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے: فوٹو/ ویڈیو اسکرین گریب

لاہور: اے ایس ایف حکام نے رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والی خاتون اہلکار  کی سزا کے تحت 2 سال کی سروس ضبط کرلی۔

گزشتہ روز ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار نے گانے پر اپنے رقص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈاؤن لوڈ کی تھی جس پر اے ایس ایف نے سخت ایکشن لیا تھا۔

جیونیوز کےمطابق اے ایس ایف حکام نے خاتون اہلکار کو ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سزا سنادی جس میں خاتون کی 2 سال کی سروس ضبط کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون اہلکارکو 2 سال کی انکریمنٹ اور دیگر مراعات نہیں دی جائیں گی جب کہ خاتون نے اے ایس ایف حکام کو آئندہ ایسی نہ حرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب اے ایس ایف حکام نے اہلکاورں کے سوشل میڈیا اکاؤٹس پر بھی پابندی لگادی ہے۔

مزید خبریں :