30 جولائی ، 2012
جکارتا…انڈونیشیا کے ساحل سمندرپر پھنسی وہیل سب کے لیے توجہ کا مرکز بن گئی۔ انڈونیشیا کے Karawang سمندر میں 12 میٹر لمبی ویل ساحل کی طرف آگئی اور لوگوں کے دلچسپی کا باعث بن گئی۔لوگوں نے نے وہیل کو دیکھنے کے لیے بھاری رقم ادا کر کے کشتیوں میں بیٹھ کر سمندر میں جانا شروع کردیا ۔ماہی گیروں نے ویل کو دیکھ کر ریسکیو کو آگاہ کیا۔ریسکیو اور انڈونیشیا آرمی نے فوری طور پر 10 کشتیوں کو سمندری حیات کو گہرے سمندر میں پہچانے کے لیے کا م شروع کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ وہیل سمندر میں آئل کی مقدار بڑھ جانے کی وجہ سے ساحل کی طرف آگئی ہیں۔