صحت و سائنس
30 جولائی ، 2012

خواتین روزانہ 2 سیب کھائیں، دل کے ڈاکٹر سے دور رہیں، تحقیق

خواتین روزانہ 2 سیب کھائیں، دل کے ڈاکٹر سے دور رہیں، تحقیق

فلوریڈا … گیا وہ وقت جب انگریزی میں کہا جاتا تھا an apple a day keeps doctor away … آج کی بات یہ ہے کہ دن میں 2 سیب کھانے سے دل کے ڈاکٹر کو دور رکھا جاسکتا ہے۔ یہ فارمولا زیادہ کام کرتا ہے ان خواتین پر جو 40 سال کی عمر سے تجاوز کرچکی ہیں۔ 40 سال کے بعد خواتین میں دل کے امراض بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس کی ایک اہم وجہ ہے بڑھتا ہوا کولیسٹرول ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی حالیہ ریسرچ نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ لگاتار 6 ماہ تک روزانہ 2 سیب کھانے سے جسم سے ایک چوتھائی کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :