Time 23 ستمبر ، 2018
کھیل

موجودہ پاک بھارت صورت حال سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چیئرمین پی سی بی

پی سی بی چیئرمین احسان مانی دبئی میں پریس کانفرنس کررہے ہیں—اے ایف پی۔

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال کا کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے اور نا ہی اس کی حمایت کی، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے پریشان ہیں، انتظامیہ کا علم نہیں نا پیسے کا معلوم ہے کہ کہاں سے آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ کی تمام صورتحال سے وہ آگاہ کریں گے، فکسنگ کی وجہ سے ایسی لیگ سے پہلے کھلاڑیوں کو کور کرنا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنےکی بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں، جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سےتین ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔

مزید خبریں :