Time 28 ستمبر ، 2018
کھیل

پاکستانی کھلاڑی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی تمام کیٹیگریز کے فائنل میں پہنچ گئے

— فوٹو:  جیو نیوز

چنائی: پاکستان کے کھلاڑیوں نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں کی تمام کیٹیگریز کے فائنلز میں جگہ بنالی۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ بھارت کے شہر چنائی میں جاری ہے جہاں پاکستان کے اسکواش کے جونیئر کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انڈر 13کیٹیگری میں انس علی نے اپنے حریف کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ کیا جب کہ انڈر 15 کے سیمی فائنل میں حمزہ خان نے بہترین انداز میں فتح حاصل کی۔

انڈر 17 میں حارث قاسم نے ملایئشین کھلاڑی کو سیمی فائنل میں مات دی اور عباس زیب نے بھی انڈر 19 کیٹیگری میں ملایئشین حریف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ انفرادی کیٹیگریز کے فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :