Time 29 ستمبر ، 2018
کھیل

پاکستان نے پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

— فوٹو: جیو نیوز 

پاکستان کے محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور ٹین ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ایشین ٹور ٹین ریڈ بالز اسنوکر چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے ٹاپ کیوئسٹس نے شرکت کی۔

فائنل میں پاکستان کے بلال نے آئرلینڈ کے کھلاڑی برینڈون او ڈونیو کیخلاف 1-6 سے فتح حاصل کی۔

پاکستانی کیوئسٹ نے مکمل طور پر کھیل پر اپنا کنٹرول بنائے رکھا اور حریف کیخلاف صرف ایک فریم ڈراپ کیا۔

تیسرے اور چوتھے فریم میں آئرش کیوسٹ صرف ایک ریڈ بال پوٹ کرسکے جب کہ آخری دو فریم میں بلال نے انہیں ایک بھی گیند پوٹ کرنے کا موقع نہیں دیا۔

بلال نے یہ فائنل 42-49، 36-38، 1-47، 1-67، 23-54، 0-55 اور 0-59 کے اسکور سے جیتا ہے۔

مزید خبریں :