Time 01 اکتوبر ، 2018
کھیل

محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے دبئی طلب

حفیظ پہلی دستیاب فلائیٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید سہارا دینے کےلئے محمد حفیظ کوپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی کھیلی اور اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔

محمد حفیظ نے سوئی گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے خلاف 83 اور پشاور کے خلاف 213 رنز اسکور کئے۔ حفیظ کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات طلب کرلیا ہے۔

حفیظ پہلی دستیاب فلائیٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :