Time 02 اکتوبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے لاہور قلندرز امارات پہنچ گئی

لاہور قلندرز کا اسکواڈ امارات روانگی کے موقع پر

چھ فریقی ابوظہبی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔

ابوظہبی ٹی 20 کپ 4 سے 6 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹی 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان سے لاہور قلندرز ، برطانیہ سے یارکشائر وائکنگز اور آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہوریکنز ایک گروپ میں ہیں جب کہ دوسرے گروپ میں جنوبی افریقا کی ٹائیٹنز، افغانستان کی بوسٹ ڈیفینڈرد اور نیوزی لینڈ کی آکلینڈ ایسیز شامل ہیں ۔

قلندرز کی ٹیم 4 اکتوبر کو یارکشائر اور 5 اکتوبر کو ہوبارٹ سے مقابلہ کرے گی ۔

لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ کے لیے عبدالرزاق، عمران نذیر ، ذوالفقار بابر اور نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن کی خدمات بھی حاصل ہیں تاہم ٹیم میں اکثریت پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کی ہے ۔

لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ پلیئرز کے لیے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے ۔ یو اے ای میں خاص موقع پر ہونے والے اس ایونٹ میں لاہور قلندرز کی شرکت پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔

مزید خبریں :