Time 03 اکتوبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی میں ٹی 20 کپ کل سے شروع ہوگا

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے شیخ زید اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جو کہ تین دن تک جاری رہے گا۔

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان سے لاہور قلندرز، انگلینڈ سے یارکشائر وائی کنگز، آسٹریلیا سے ہوبارٹ ہوریکنز، افغانستان سے بوسٹ ڈیفینڈرز، نیوزی لینڈ سے آکلینڈ ایسیز اور جنوبی افریقا سے ٹائیٹینز کی ٹیم شامل ہیں۔

قلندرز کے نائب کپتان اور سینئر کرکٹر عبدالرزاق ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سینئرز اور نوجوان پلیئرز شامل ہیں جو کامیابی حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے دوران فینز کو مختلف انٹرنیشنل اسٹارز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کپ نوجوان کرکٹرز کیلئے اچھا موقع ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم ٹائٹنز کے کپتان ایلبی مورکل کہتے ہیں کہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ نوجوان کرکٹرز کیلئے کافی اچھا موقع ہے ، یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا متبادل بن سکتا ہے ، افغانستان کی ٹیم بوسٹ ڈیفینڈرز کی قیادت کرنے والے کولن انگرم کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز جمعرات کو دو میچز کھیلے جائیں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم رات میں یارکشائر وائی کنگز سے مقابلہ کرے گی ۔ اس سے قبل آکلینڈ ایسیز کا میچ بوسٹ ڈیفینڈرز سے ہوگا، جیو سوپر یہ میچز براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :