Time 05 اکتوبر ، 2018
کھیل

افغانستان پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آج سے شارجہ میں آغاز

شارجہ : افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن آج  سے شارجہ میں شروع ہو رہا ہے۔

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کئی انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بلند و بالا چھکے لگانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، چھکوں کے بادشاہ کرس گیل، اسپن کے جادوگر راشد خان، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر تمیم اقبال اور سابق کیوی بیٹسمین لیوک رونکی سمیت کئی کھلاڑی شائقین کو اپنے کھیل سے محضوظ کریں گے۔

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کابل، پکتیا رائلز، قندھار کنگز، بلخ لیجنڈز اور ننگرہار لیوپرڈز شامل ہیں۔

ایونٹ میں 26 میچز کھیلے جائیں گے جنہیں پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :