Time 05 اکتوبر ، 2018
کھیل

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ: افغانستان کی بوسٹ ڈیفنڈرز نے آکلینڈ کو35 رنز سے ہرادیا

بوسٹ ڈیفنڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے،آکلینڈ ایسس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بناسکی— فوٹو: جیو نیوز

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں افغانستان کی بوسٹ ڈیفنڈرز نے آکلینڈ کو35 رنز سے ہرادیا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بوسٹ ڈیفنڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نو ر الحق 29 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ سومر ویلے نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں آکلینڈ ایسس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بناسکی۔اوڈونل 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کائل ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :