کراچی میں کل سے گرمی کی پیشگوئی، آئندہ ہفتے سمندری طوفان کا خدشہ

درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: فوٹو/ فائل

کراچی: محمکہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے گرمی کی پیشگوئی کی ہے جب کہ ہوا کہ کم دباؤ کے باعث آئندہ ہفتے سمندری طوفان کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق کل سے کراچی کا موسم گرم ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سمندری ہوائیں رخ تبدیل کرلیں گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم کرنے کا سبب بنیں گی جب کہ ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، آئندہ ہفتے تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان کی شدت کا اندازہ 8 اکتوبر سے پہلے لگاناممکن نہیں، طوفان کا رخ کراچی کی جانب ہوا بھی توپہنچنے میں ہفتہ لگ جائےگا، محکمہ موسمیات سمندری طوفان کو قریب سے مانیٹر کررہا ہے۔

مزید خبریں :