کراچی میں گرمی، درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے—فائل فوٹو

کراچی: شہرِ قائد میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق دن ایک بجے کراچی کا درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :