Time 01 نومبر ، 2018
انٹرٹینمنٹ

ڈونکی کنگ، جوانی پھر نہیں آنی 2 سے بھی آگے!

'دی ڈونکی کنگ' اب تک باکس آفس پر 14 کروڑ روپوں کا بزنس کرچکی ہے— فائل فوٹو

جان ریمبو نے اسکرین پر دھواں دار واپسی کی ہے، ان کی سپرہٹ فلموں پر بات پھر کبھی صحیح، ابھی ان کی فلم 'دی ڈونکی کنگ' کے ٹریلر نے اس سال ہمایوں اور فہد مصطفی کی 'جوانی پھر نہیں آنی 2'، حمزہ علی عباسی کی 'پرواز ہے جنون' اور شہریار منور کی 'سات دن محبت اِن'  سمیت پاکستان کی بڑی بڑی فلموں کے ٹریلر کو یوٹیوب پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

— جوانی پھر نہیں آنی ٹو

'دی ڈونکی کنگ' کا ٹریلر یو ٹیوب پر 23 ستمبر کو ریلیز ہوا اور اب تک یہ ٹریلر 40 دنوں میں 41 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے، اس ٹریلر کو 26 ہزار لائکس بھی مل چکے ہیں۔

پاکستان کی سب سے کامیاب ترین 'فلم جوانی پھر نہیں آنی 2' جس کی اسٹار کاسٹ میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ شامل ہیں کا ٹریلر یوٹیوب پر 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اس ٹریلر کو 25 جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔ لائکس میں اس فلم کا ٹریلر دونکی کنگ سے آگے ہے کیونکہ اس فلم کو 50 ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

بڑی عید پر ہی ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی فلم پرواز ہے جنون جس کے ستاروں میں حمزہ، ہانیہ اور احد شامل ہیں کا ٹریلر 6 جولائی کا ریلیز ہوا تھا۔ اس فلم کے ٹریلر کو اب تک یوٹیوب پر 33 لاکھ کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔

لوڈ ویڈنگ عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی جوڑی اس بار بڑی عید پر بڑا بزنس نہیں کرسکی اور فلم لوڈ ویڈنگ کا ٹریلر بھی یوٹیوب پر اتنا مقبول نہیں ہوسکا۔ لوڈویڈنگ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر 20 لاکھ سے کم بار دیکھا گیا۔

مہوش حیات کی طرح ماہرہ خان کی فلم 'سات دن محبت ان' بھی چھوٹی عید کا بڑا فائدہ نہیں اٹھاسکی لیکن ان کی فلم کے ٹریلر کو مہوش حیات کی فلم کے ٹریلر سے زیادہ دیکھا گیا۔ 7 مئی کو ریلیز ہونے والے اس فلم کے ٹریلر کو 29 لاکھ بار یو ٹیوب پر دیکھا گیا ۔

ڈونکی کنگ ایک اینیمیٹیڈ فلم ہے اس فلم کے مقابلے میں اس سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹک ٹاک‘ کا آفیشل ٹریلر یو ٹیوب پر صرف 1 لاکھ بار دیکھا گیا۔ ٹک ٹک سے کچھ دنوں پہلے ریلیز ہونے والی ایک اور اینیمیٹڈ فلم کا ٹریلر البتہ یو ٹیوب پر 5 لاکھ بار دیکھا گیا۔

ڈونکی کنگ کا ٹریلر اب صرف ایک پاکستانی فلم کے ٹریلر سے تھوڑا سے پیچھے ہے لیکن امید ہے وہ جلد ہی اُس فلم کے ٹریلر سے بھی آگے نکل جائے گا ۔اس سال کا سب سے مقبول پاکستانی فلم کا ٹریلر ہے فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کا جسے یو ٹیوب پر 45 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے ڈونکی کنگ پاکستان کی سب سے بڑی اور کامیاب اینیمیٹیڈ فلم ہے جو اب تک باکس آفس پر 14 کروڑ روپوں کا بزنس کرچکی ہے۔

نوٹ: گنتی کے اعدادو شمار اوت تحریر کو جوڑنے میں، ہم سے آپ سے سب سے غلطی ہوسکتی ہے ، اگر آپ بھی غلطی دیکھیں تو نشاندہی کریں۔

مزید خبریں :