02 اگست ، 2012
لاہور …لاہور فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکوں کا مقدمہ نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ راوی روڈ میں درج کیے گئے اس مقدمہ میں دہشت گردی اقدام قتل اور دیگر دفعات درج کی گئیں ہیں۔فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکوں کامقدمہ تھانہ راوی روڈ کے ایس ایچ او ارشاد کی مدعیت میں درج ہواہے۔