پاکستان
02 اگست ، 2012

گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے بک ویلیو پر ملی گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت

 گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے بک ویلیو پر ملی گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد…پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے وزارت خو راک و زراعت کی وفاق سے صوبوں کو منتقلی کے بعد اس وزارت کی گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کی اطلاعات پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے، کمیٹی نے گریڈ 20 اور 21 کے آفیسرز کو بک ویلیو پر دی گئی گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت بھی کردی ہے۔پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا ندیم افضل کی زیرصدارت اجلاس، وزارت فوڈ سکیورٹی کے آڈٹ پر غور کیا گیا، کمیٹی نے قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کا انچارج، بیوروکریٹ کی بجائے سائنسدان مقرر کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ صوبوں کو منتقل وزارتوں کی گاڑیاں، افسر اپنے گھر لے گئے ہیں، کمیٹی نے وزارت خوارک و زراعت کی تحلیل کے بعد اس کی گاڑیوں کے اسعتمال پر تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی، رکن کمیٹی حامدیار ہراج نے کہاکہ پنجاب میں گندم باردانہ کی تقسیم میں گھپلوں سے کاشتکار کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، ایم ڈی پاسکو نے کہاکہ باردانہ کی تقسیم میں بڑے گھپلے ہوتے ہیں، اس باردانہ نظام سے چھٹکارا کی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ برس باردانہ پر 58 ارب کی سب سڈی دی گئی،پھر کمیٹی نے باردانہ نظام پر پاسکو سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی، ایم ڈی پاسکو نے بتایاکہ گریڈ بیس اور اکیس کے آفیسرز کو بک ویلیو پر سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایسی ویلیو پر گاڑی دینے کو روکا گیا تھا، جو گاڑیاں دی گئی ہیں انہیں ایک ماہ میں واپس لیا جائے۔ص

مزید خبریں :