دنیا
02 اگست ، 2012

یورپی یونین کے سیکیورٹی ماہرین نائیجیریا پہنچ گئے

یورپی یونین کے سیکیورٹی ماہرین نائیجیریا پہنچ گئے

نیامے… یورپی یونین کے 50 سیکیورٹی ماہرین مسلم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد کے لئے نائیجیریاکے دارالحکومت نیامے پہنچ گئے۔ دستے کی قیادت ہسپانوی پولیس کے کرنل فرانسکو ایپینوزا کررہے ہیں اس مشن کو یورپی یونین کیپسٹی بلڈنگ مشن (ای یو سی اے پی) کا نام دیا گیا ہے اور مشن کے ارکان درپیش صورتحال کے مطابق وردیوں یا عام لباس میں فرائض سرانجام دینے کا فیصلہ کریں گے۔ یورپی یونین کے ترجمان مائیکل مین نے اس مشن کو سویلین مشن قراردیا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی ماہرین کی فراہمی کی درخواست نائیجیریا کی طرف سے کی گئی تھی ۔ مشن کا ہیڈ کوارٹر دارالحکومت نیامے میں قائم کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے اس مشن کے ایک سال کے اخراجات کے لئے 8.7 ملین یورو کی منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :