02 اگست ، 2012
لاہور … وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 7 دن میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو پھر اتحاد برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ادارہ”آہن “کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر آہن کی نومنتخب چیئر پرسن ثمینہ خاور حیات بھی موجود تھیں۔ انور علی چیمہ کاکہنا تھا کہ انہوں نے قیادت کوبتادیا ہے کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو فنڈز نہیں مل رہے، نہ لوڈ شیڈنگ ختم کررہی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے دونوں مسئلے 7 دن میں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس سلسلے میں وہ صدر اور وزیر اعظم سے ملیں گے۔