پاکستان
02 اگست ، 2012

نوجوانوں کی افغان آرمی میں شمولیت کی تحقیقات ہوگی، افتخار حسین

نوجوانوں کی افغان آرمی میں شمولیت کی تحقیقات ہوگی، افتخار حسین

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ چترال کے بیروزگار نوجوانوں کی افغان نیشنل آرمی میں شمولیت کے معاملہ کی انکوائری کرائی جائے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ چترال کے نوجوانوں کی افغان نیشنل آرمی میں شمولیت اختیار کرنے کا معاملہ ان کے علم میں ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے سختی سے نوٹس لے رکھا ہے جبکہ کمشنر ملاکنڈ سے افغان فوج میں شامل ہونیوالے پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں ہنگامی طور پر تفصیلات بھی طلب کی ہیں تاکہ حکومت اس حوالے سے مناسب کارروائی کر سکے۔

مزید خبریں :