پاکستان
02 اگست ، 2012

حکومت بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی،بل بندکر دیئے جا ئیں،بابا زمان

 حکومت بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی،بل بندکر دیئے جا ئیں،بابا زمان

ایبٹ آباد…تحریک صوبہ ہزاراہ کے قائد بابا حیدر زمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک کے کارکنان اور اس سے وابستہ لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے، انھوں نے اہل ہزارہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کر دیں۔ ایبٹ آباد میں شہدائے ہزارہ چوک میں ایک عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزاراہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ حکومت عوام کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکمران ایک پر تعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے کہ اگر عوام کو بجلی نہیں مل رہی تو وہ بجلی کا بل کیوں ادا کریں؟ انھوں نے اعلان کیا کہ آج سے ہزارے وال قوم بجلی کے بل ادا نہیں کرے گی اور اگر واپڈا کے حکام بجلی کا میٹر اتارنے آئے تو ان کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

مزید خبریں :