پاکستان
02 اگست ، 2012

امریکا خطے میں بھارت کی بالادستی چاہتا ہے،منور حسن

 امریکا خطے میں بھارت کی بالادستی چاہتا ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں بھارت کی بالادستی چاہتا ہے، پاکستانی تاجر سرمایہ کاری کے نام پر بھارتی جھانسے میں نہ آئیں ،منصورہ لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے حصے کا پانی ہڑپ کر کے پاک سرزمین کو صحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے تاکہ زراعت ، صنعت اور معیشت تباہ ہو جائے، انہوں نے کہاکہ امریکا بھارت کی پشت پناہی کر رہاہے جس میں پاکستانی حکمران بھی اس کی مدد کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس بحران پرملک کی چالیس فیصد انڈسٹری بنگلہ دیش منتقل ہو چکی ہے باقی کو بھارت لے جانا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :