02 اگست ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں ملزمان نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر نوجوان کو قتل کرکے لاش 10 فٹ گہرے گڑھے میں دفنا دی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر لاش برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ گوجرانوالہ کے علاقے 54 ڈی سی روڈ سے 17 سالہ عاطف کو اغواء کرلیا گیا تھا۔ ملزمان نے عاطف کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50ء لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، رقم نہ ملنے پر عاطف کو قتل کردیا گیا۔ لاش علاقہ فضل ٹاوٴن کے ایک مکان میں 10 فٹ گڑھا کھود کر دفنادی گئی، پولیس نے اغوا کے شبہے میں 2ملزمان کو حراست میں لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر فضل ٹاوٴن میں چھاپہ مارا گیا، جہاں 10 فٹ گہرے گڑھے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔