02 اگست ، 2012
لندن … لندن اولمپکس میں آج بھی میڈلز کی جنگ جاری ہے،نیوزی لینڈ بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ لندن اولمپکس میں آج مزید 18 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہونے ہیں، دن کے ابتدائی 3 گولڈ میڈلز کافیصلہ روئنگ میں ہوا۔ مردوں کے ڈبلز اسکلز میں نیوزی لینڈ کے جوزیف سولیوین اور نیتھین کوہین نے کیویز کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ اٹلی نے چاندی اور سلوانیہ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مینز لائٹ ویٹ فور روئنگ میں جنوبی افریقا نے طلائی تمغہ حاصل کیا، برطانیہ نے چاندی اور ڈنمارک نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کی ایٹ روئنگ میں امریکی ٹیم بازی لے گئی، کینیڈا نے چاندی اور ہالینڈ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔