03 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک ذہین بندر اس وقت سب کی توجہ کا مر کز بن گیا جب اس نے چڑیا گھر میں آنے والے افراد سے اشاروں کی زبان میں اپنے پنجرے کا لاک کھولنے کی درخواست شروع کر دی۔ شیشے کے پنجرے میں موجود اس بندر کو دیکھنے کیلئے جیسے ہی سیاح اس کے پاس آتے تویہ اپنے ہاتھ سے شیشے اور لاک کی طرف اشارہ کر کے اسے کھولنے کا اصرار کر تا ۔ اس کی ان اشاروں کی زبان کو سمجھ تو سب گئے لیکن ہرایک نے اس بندر کی خواہش کو پورا کر نے سے انکار کر دیا اور اس دلچسپ حرکت پر مسکراتے نظرآئے ۔