03 اگست ، 2012
ٹوکیو… جاپان میں ڈکیتی ، قتل ، اغواء اور زیادتی کے 2مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی جس کے بعد رواں سال کے دوران جاپان میں سزائے موت پانے والوں کی مجموعی تعداد 5ہوگئی ۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 40سالہ مجرم جونیا ہٹوری نے 2002ء میں 19سالہ طالبہ کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش جلا دی تھی جبکہ 31سالہ کیوزو ماٹسومورا نے 2007ء میں جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں اپنے دو رشتہ داروں کو قتل کر کے ان کی رقوم لوٹ لی تھیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں سزائے موت کے قانون کو یورپی ممالک کی حکومتوں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔